سیکیورٹی خدشات، حکومت پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

حکومت کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا، سرکاری ہسپتالوں میں اینجیوپلاسٹی کا آغاز ہو گیا

مشاورتی اجلاس

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان حملہ کیس، چارج شیٹ میں پولیس کا ایسا انکشاف کہ سب دنگ رہ گئے

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تفصیلات

خیال رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہے جہاں میزبان بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں اور پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شیڈول ہے۔

پاکستان اور بھارت کا میچ

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ چنائی کے میئر رادھاکرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں 29 نومبر کو شیڈول ہے، جبکہ تیسرا میچ چلی کے ساتھ دو دسمبر کو رکھا گیا ہے۔ بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...