آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب آفس کا دورہ
آڈیٹر جنرل کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا۔ اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رُخ فرید، ایڈیشنل اے جی (ایڈمن) میاں شاہد محمود، ایڈیشنل اے جی (پے رولز) فائقہ خورشید اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلہ
گلدستہ پیش کرنا
ڈپٹی اکاؤنٹینٹ جنرل عکسیٰ لودھی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ان کی آمد پر گلدستہ پیش کیا۔ مقبول احمد گوندل نے افسران سے ملاقات کی اور ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے دفتر اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب کی مجموعی کارکردگی اور نمایاں اقدامات (OLBS، MPG، جی پی فنڈ اپ ڈیشن) کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ عمران کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انکی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کرونگا: ذلفی بخاری
جدید اقدامات کی اہمیت
آڈیٹر جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے جدید اقدامات اپنانے سے محکمے کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا۔
پودا لگانے کی علامت
آڈیٹر جنرل نے اے جی پنجاب آفس کے لان میں پودا بھی لگایا جو ترقی و نمو کی علامت ہے۔








