ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا
نماز جنازہ کی ادائیگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، پولیس، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ودیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا
سرکاری اعزاز میں آخری سفر
نماز جنازہ کے بعد جان کے سد خاکی کو سرکاری اعزاز میں آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔
مبینہ خود کشی کا واقعہ
واضح رہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے جمعرات کو مبینہ خود کشی کی تھی۔ وہ سرینا ناکے پر موجود تھے جہاں انہوں نے کسی سے فون پر بات کی اور اس کے فوری بعد سٹاف سے پستول چھین کر خود کو گولی مار لی۔








