لاہور میں نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ
لاہور میں نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں تندور مالکان نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر کے قیمت 30 روپے مقرر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فرعونیت کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہو رہے، طارق فضل چوہدری
آٹے کی قیمت میں اضافہ
روزنامہ جنگ کے مطابق صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی قیمت بڑھنے پر نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خاتون پائلٹ نے بوائے فرینڈ سے جھگڑے کی وجہ سے خود کشی کر لی
صوبائی حکومت کا موقف
آفتاب اسلم گل کے مطابق فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں 4500 روپے سے 5 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، پنجاب حکومت کا کہنا ہے فائن آٹے کی قیمت میں اضافے سے اس کا کوئی تعلق نہیں، اس لیے ہم نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا ہے۔
سادہ روٹی کی قیمت
ان کا کہنا ہے کہ سادہ روٹی اب بھی 14 روپے میں ہی فروخت کر رہے ہیں، اگر فائن آٹا پرانی قیمت پر فراہم کیا گیا تو نان اور خمیری روٹی کی قیمت بھی کم کردیں گے۔








