جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ
ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں، امرجیت سنگھ دولت
نئے مریضوں کی تعداد
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14 نئے ڈینگی مریض سامنے آ گئے ہیں، رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1177 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا
علاج اور انسداد مہم
مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 50 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں 18 ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی، راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو احتجاج کی اجازت نہیں، نیا حکمنامہ جاری
معائنہ اور لاروا کی نشاندہی
رواں سال 59 لاکھ 39 ہزار 433 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، ایک لاکھ 89 ہزار 176 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جبکہ 26 ہزار کے قریب مقامات کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھانسی ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کرنے والے یعقوب، جن کی اپنی جڑواں بیٹیاں جھلس گئیں
ایس او پیز کی خلاف ورزیاں
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 630 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1882 مقامات سیل کیے گئے، محکمہ صحت کے مطابق خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 11 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک بیٹی کا قتل پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز
اسلام آباد میں انسدادِ ڈینگی اقدامات
دوسری جانب اسلام آباد میں انسدادِ ڈینگی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے 2,006 مقامات پر فوگنگ کارروائیاں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
نئے مریضوں کی رپورٹ
فیلڈ ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 41,709 مقامات پر انسپکشن مکمل کر لیا گیا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 31 نئے مریض رپورٹ ہوئے، دیہی علاقوں سے 16 اور شہری علاقوں سے 15 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکاراؤں کی تفصیلات سامنے آگئیں
بہتری کے اقدامات
شہر بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں، لاروا کی نشاندہی کے دوران 402 مقامات پر پازیٹو جبکہ 3 پر نیگیٹو لاروا پایا گیا، انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کے دوران 1,009 گھروں میں سپرے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
ضلعی انتظامیہ کی کوششیں
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات سیل اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسلام آباد کو ڈینگی فری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ہائی رسک ایریاز میں کارروائیاں
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہائی رسک ایریاز میں فوگنگ اور مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، ڈینگی کے خلاف مہم میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔








