5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان اور بھانجے شیر شاہ کی 5 اکتوبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اقتدار بدر ہونے کے بعد سے اب تک مسلسل غلط پتّے چل رہے ہیں: عرفان صدیقی کھل کر بول پڑے
احتجاج کے دوران تشدد کا کیس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی، ملزمان اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی
مقدمے کا ریکارڈ دستیاب نہیں
دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ فی الحال دستیاب نہیں ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اگلی تاریخ مقرر کی جائے۔
سماعت کی نئی تاریخ
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علاوہ ازیں عدالت نے عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔








