ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری سکول دھماکے سے تباہ کردیا
ٹانک میں بم دھماکہ
ٹانک(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گرلز پرائمری سکول کو بم سے اڑا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ، شادی والے دن دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
پولیس کی رپورٹ
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک شبیر حسین شاہ کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب گرلز پرائمری سکول کو بم سے اڑایا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
دھماکے کی شدت
دہشتگردوں نے سکول کی عمارت میں بم نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیرات میں تیسری پاک – مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت
علاقے کی صورتحال
علاقے کے عمائدین کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش ہے اور کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے۔
پچھلے واقعات
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی تدریسی عمارتوں کو نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔








