وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد میں قرضوں کی تفصیلات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین کے درمیان 307 قیدیوں کا تبادلہ

بیرونی قرضے کا جائزہ

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، دستاویز کے مطابق پاکستان نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 514 ارب روپے بیرونی قرض لیا۔ جولائی تا ستمبر کے دوران پچھلے سال کے مقابلے میں 150 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ قرضہ ملا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 364 ارب روپے قرض حاصل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے 4 ارب روپے مانگ لیئے

مالی معاونت کی تفصیلات

دستاویز کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں 41 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی، تین ماہ میں ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی۔ نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 336 ارب 44 کروڑ روپے کی مالی معاونت ملی، جبکہ مختلف منصوبوں کے لئے 178 ارب روپے حاصل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتیاں اسلام آباد سے ہونی چاہئیں: جسٹس (ر) شوکت صدیقی

سعودی عرب کی تیل کی سہولت

سعودی عرب نے پاکستان کو 85 ارب روپے سے زائد کی تیل کی سہولت فراہم کی۔ ڈالر ٹرم میں 3 ماہ میں 1.81 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل ہوئی، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50 کروڑ 76 لاکھ ڈالرزیادہ ہے۔

آنے والے مالی سال کا تخمینہ

جولائی تا ستمبر دوران 39 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی۔ عالمی مالیاتی اداروں نے 93 کروڑ 92 لاکھ ڈالر دیئے، جبکہ اس دوران مختلف ممالک نے 34 کروڑ 47 لاکھ ڈالر فراہم کئے۔ رواں مالی سال 19 ارب 92 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، جبکہ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ اس کے علاوہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...