راولپنڈی؛ 3کروڑ سے زائد مالیت کے 60 آئی فون سمگلنگ کیس میں ملزم کو 6سال قید کی سزا
انسداد کسٹم جرائم کی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون سمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے
عدالت کی طرف سے دیگر احکامات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا
گرفتاری کی تفصیلات
ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا۔ ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔
سزا کے بعد کی کارروائی
سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔








