بیوروکریسی میں تبادلے
تقرریوں اور تبادلوں کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر پرامن اور ترقی یافتہ خطہ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں، وزیر مملکت حذیفہ رحمان
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق شاہجہاں ڈپٹی سیکریٹری تعلیم، عاصمہ خٹک وزارت تجارت تعینات کی گئی ہیں اور فیصل ادریس کی خدمات پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی کا کیس، وکیل کا مغویہ کو جنات کے ذریعے غائب کرنے کا الزام
دیگر تبدیلیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈپٹی لیگل ایڈوائزر صائم الحق ستی کا کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت میں تعینات آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے فرحان اختر کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کی تصدیق
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد کے شاہجہاں ڈپٹی سیکریٹری وزارت وفاقی تعلیم، ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی گریڈ 19 کی افسر عاصمہ خٹک کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت تجارت تعینات کیا گیا ہے۔








