بیوروکریسی میں تبادلے
تقرریوں اور تبادلوں کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بچے پاکستان نہیں آ سکتے تو انہیں کہیں کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے لیے آجائیں: سید مزمل شاہ
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق شاہجہاں ڈپٹی سیکریٹری تعلیم، عاصمہ خٹک وزارت تجارت تعینات کی گئی ہیں اور فیصل ادریس کی خدمات پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہنگ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ایک بار پھر فائرنگ
دیگر تبدیلیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق ڈپٹی لیگل ایڈوائزر صائم الحق ستی کا کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت میں تعینات آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے فرحان اختر کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کی تصدیق
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد کے شاہجہاں ڈپٹی سیکریٹری وزارت وفاقی تعلیم، ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی گریڈ 19 کی افسر عاصمہ خٹک کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت تجارت تعینات کیا گیا ہے۔








