امر خان کا دیوالی لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا
امر خان کا دیوالی لُک
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و مصنفہ امر خان کا دیوالی لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹس کی مفت فراہمی بند،بھاری فیسیں عائد
دیوالی پارٹی کی تصاویر
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور شاہدرہ سے آج بڑا ریلہ گزرے گا، پی ڈی ایم اے کا انتباہ
پاکستان میں دیوالی کی خوشیاں
حال ہی میں ہندو مذہبی تہوار دیوالی پاکستان میں بھی ہندوں برادری نے جوش و خروش کے ساتھ منائی۔ انڈسٹری میں موجود ہندو شخصیات نے اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا جس میں انڈسٹری کے فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
تقریب میں شرکت
تاہم اس تقریب میں شرکت کرنے والی اداکارہ امر خان سمیت دیگر فنکاروں نے ہندو مذہب کی پیروی کرتے ہوئے ماتھے پر بندی لگائی، اداکاراؤں نے ساڑھی زیب تن کی اور اپنے ساتھی ہندو فنکاروں کے ساتھ اظہار محبت اور یکجہتی کیا۔
تنقید کا سامنا
امر خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے صارفین کی توجہ حاصل کی تو بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔
اداکارہ نے گہرے سُرخ رنگ کی ساڑھی غیر مناسب بیک لیس بلاؤز کے ہمراہ زیب تن کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ ہندو ساتھیوں سے اظہار محبت کے لیے ہندوؤں کا تہوار منانا غلط ہے تاہم غیر اخلاقی اور بولڈ لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔








