اوورسیز کمیشن پنجاب کی ماہانہ کھلی کچہری، مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے: بیرسٹر امجد ملک

ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ اور چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن محترمہ مریم نواز کے وژن ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ کے تحت اوورسیز کمیشن پنجاب کی ماہانہ کھلی کچہری 23 اکتوبر کو لاہور میں ہوئی۔ صدارت وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے کی، جبکہ کمشنر اوورسیز کمیشن ثمن رائے، ڈائریکٹر ایڈمن عامر احمد خان، ڈائریکٹر ریونیو شعیب نسوآنہ اور ڈائریکٹر پولیس ایس پی امتیاز احمد بھی شریک ہوئے۔ کھلی کچہری میں اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں کے تنازعات، وراثتی معاملات اور انتظامی مسائل سے متعلق شکایات سنی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج کس منہ سے پیپلز پارٹی کا دم چھلّا بنے ہوئے ہیں، ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے یہ لوٹے مسلم لیگ کے نام پر سیاہ دھبوں کی حیثیت رکھتے ہیں

فوری اقدامات کی ہدایت

بیرسٹر امجد ملک نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطنِ عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ان کے مسائل کا بروقت حل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، سزائیں اور بھاری جرمانوں کی تجاویز سامنے آگئیں

شکایات کے ازالے کے اقدامات

کمشنر اوورسیز کمیشن ثمن رائے نے بتایا کہ کمیشن نے شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی سیل کا قیام، ضلعی سطح پر رابطہ افسران کی تعیناتی، اور اوورسیز خصوصی عدالتوں کا آغاز جیسے اقدامات کیے ہیں تاکہ انصاف کی فراہمی کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفاقی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

شرکاء کی رائے

شرکاء نے اوورسیز خصوصی عدالتوں کے قیام کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ میں بڑی پیشرفت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کمرشل امپورٹرز ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین پر سراپا احتجاج، بڑھتے کمپلائنس پر تشویش کا اظہار

خصوصی عدالتوں کا قیام

بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سے خصوصی عدالتوں کے ججز نامزد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کا ججز کے ناموں کی منظوری دینے اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریاں، ویڈیو لنک کانفرنسز اور ایڈوائزری کونسلز اوورسیز کمیشن کی کامیاب حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے۔ اوورسیز کمیشن عوام کی دہلیز تک انصاف پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

اگلی کھلی کچہری

آخر میں بتایا گیا کہ اگلی کھلی کچہری 25 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...