ہنگو میں ایک کے بعد ایک دو دھماکے، ایس پی آپریشن اور دو پولیس اہلکار شہید
ہنگو میں دھماکے
ہنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں یکے بعد دیگر 2 دھماکوں کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی جنگ میں شدت: ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کردیا
پہلا دھماکا
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ اس دھماکے سے چیک پوسٹ کے قریب موجود کمرہ تباہ ہو گیا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسرا دھماکا اور اس کے اثرات
ایس پی آپریشن چیک پوسٹ کے دھماکے کا معائنہ کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی کے قریب دوسرا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ ڈی پی او خانزیب مہمند کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔








