پاکستان سے بین الاقوامی کمپنیاں اپنا کام ختم کرکے واپس جارہی ہیں، موجودہ حکومت کو ملک میں استحکام لانے کی ضرورت ہے، فواد چودھری
فواد چودھری کا اہم بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے جبکہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کئے، ترجمان پاک فوج
پاکستان میں مثبت تبدیلیاں
عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی چاہئے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت اور تعریفیں کرے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باوجود کوئی انویسٹمنٹ پاکستان میں نہیں آئی۔ پاکستان سے بین الاقوامی کمپنیاں اپنا کام ختم کرکے واپس جارہی ہیں۔ موجودہ حکومت کو پاکستان میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔
سہیل آفریدی کا بیان
فواد چودھری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے کل بڑی ذمہ دارانہ بات کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ سی ایم کو ملاقات کرنے دی جائے مگر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم مذاکرات اور بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بیان خوش آئند ہے۔ اس ماحول میں ٹمپریچر کم کرنے کی ضرورت ہے۔ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرکے اس کو گھر جانے دیں، اس سے بھی ٹمپریچر کم ہو گا۔








