لاہور میں چنگچی رکشوں میں بیٹھی سواریوں کی جیبیں تراشنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے 2 رکنی چور گینگ دلاور اور ابو طلحہ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریلوے گراؤنڈ گڑھی شاہو سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرتا پاجامہ پہننے پر مسلمان بھائیوں پر حملہ، لہولہان کردیا
ملزمان کی سرگرمیاں
پولیس کے مطابق ملزمان چنگچی رکشے میں بیٹھی سواریوں کی پلاننگ کے تحت جیبیں تراشتے اور فرار ہو جاتے۔ ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں کو لوٹتے اور موبائل فونز سنیچنگ بھی کرتے تھے۔
گرفتاری اور مواد
گرفتار ملزمان کے قبضے سے رکشہ، 2 چوری شدہ موبائل اور 2 غیر قانونی پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔








