ڈاکٹر بننے کا خواب مزید مہنگا ہوگیا … پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیسوں میں 5فیصد اضافہ
ڈاکٹر بننے کا خواب مہنگا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر بننے کا خواب مزید مہنگا ہوگیا۔ پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کے گھروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک افسران نے عدالت میں پیش ہوکر معذرت کرلی
نئی فیسوں کا نفاذ
سٹی 42 کے مطابق، منظوری کے بعد پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 18 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
آئندہ فیس میں اضافہ کی اجازت
مزید یہ کہ 2026-27 سے پرائیویٹ کالجز کو خود فیس بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کالجز کنزیومر پرائس انڈیکس اور افراطِ زر کی شرح کے مطابق فیسوں میں اضافہ کر سکیں گے۔








