انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوند کاری میں ملوث اہم سرغنہ سمیت 6 ملزم گرفتار

گرفتاری کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیر صدارت فیک نیوز کے تدارک کیلیے سنئیر صحافیوں، ایڈیٹرز، تجزیہ کاروں، اینکرز رپورٹر پر مشتمل گروپ کے ساتھ ڈائیلاگ

ملزمان کی شناخت

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اطہر، بابر مسیح، محمد عمران، ندیم عباس، بلال احمد اور اعجاز احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ جن میں ڈونرز، ایجنٹس اور پرائیویٹ لیبارٹریز کے ملازمین شامل ہیں۔ ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج

معلومات اور تحقیقات

ترجمان کے مطابق ملزم بابر مسیح ایف آئی اے لاہور کو 3 مقدمات میں سال 2021 سے مطلوب تھا۔ ملزمان مختلف مریضوں کے گردے پیوند کروانے کے لیے جعلی ٹیشو میچنگ رپورٹس بھی تیار کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے مریضوں سے لاکھوں روپے بٹورے اور گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کا سہارا لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس مکروہ دھندے میں متعدد افراد اور سہولت کار ملوث ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

قانونی کارروائی

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...