انتظار نہ کیا جائے۔۔۔ افغان طالبان رجیم نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دیدیا
افغان طالبان کا ڈیم کی تعمیر کا حکم
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’انتظار نہ کیا جائے‘‘۔۔۔ افغان طالبان رجیم نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل اور ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ گرفتار
ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں برسراقتدار طالبان رجیم کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے وزارت توانائی کو دریائے کنڑ پر جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ نے افغان میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا ہے کہ ڈیم کیلئے ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا
وزیر پانی و توانائی کا بیان
اس حوالے سے پانی اور توانائی کے وزیر ملا عبداللطیف منصور کا کہنا ہے کہ افغانوں کو اپنے پانی کا انتظام خود کرنے کا حق ہے اور یہ تاریخی فیصلہ قومی ذخائر کو سنبھالنے کے لیے افغانوں کے مضبوط ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے کوربن بوش پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی
دریائے کنڑ کا جغرافیہ
خیال رہے کہ دریائے کنڑ چترال سے نکلتا ہے اور تقریباً 482 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد دریائے کابل میں شامل ہو کر واپس پاکستان آتا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
گذشتہ دنوں بھی ملا عبداللطیف منصور نے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کو طالبان حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک قرار دیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کریں گے۔








