پولیو ویکسینیشن سے انکار دراصل بچوں کے بہتر مستقبل سے انکار ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ پولیو ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف ہم سب کا مشن ہے۔ پولیو کے 100 فیصد خاتمے سے ہی بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پولیو سے مکمل نجات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔
پولیو ویکسی نیشن کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پولیو ویکسی نیشن سے انکار دراصل بچوں کے بہتر مستقبل سے انکار ہے۔ پولیو ورکر قوم کے ہیرو ہیں، ان کی خدمات کی قدر کرتے اور سلام پیش کرتے ہیں۔ انسداد پولیو ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے جو پولیو سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔








