ایک ہفتے کے دوران انڈے، چینی، لہسن اور ٹماٹر سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی اضافہ۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح مزید 0 اعشاریہ 22 فیصد بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر صدر بننے کا دعویٰ
مہنگائی کی سالانہ شرح
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری، جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5 اعشاریہ 03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ صرف 6 اشیاء سستی، 25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان
قیمتوں کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 5 روپے 81 پیسے بڑھ گئی۔ انڈے فی درجن 7 روپے پیسے مہنگے ہوئے، چینی مزید 3 روپے 77 پیسے مہنگی ہوئی۔ لہسن فی کلو 3 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا، ٹماٹر فی کلو 92 پیسے مزید مہنگے ہو گئے۔
مہنگی اور سستی اشیاء
ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، تازہ دودھ، دال مسور، بچوں کا دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 8 روپے 24 پیسے سستا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 3 روپے 78 پیسے سستا ہوا، دال مونگ، گندم کا آٹا اور گڑ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔








