کابینہ کمیٹی پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی
دفعہ 144 کی توسیع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ کمیٹی نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک رن کے عوض آسٹریلین ٹیم نے 8 وکٹیں گنوادیں
اجلاس کی تفصیلات
محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورئیر کا روپ دھار کر ڈاکو بھارتی سائنسدان سے 2 کروڑ روپے لے اڑے
امن و امان کی فضاء کی ضرورت
کابینہ کمیٹی نے امن عامہ کی فضاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور قیام امن کیلئے علماء کرام کے اہم کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام امن کا دین ہے جس میں انتہا پسندی کی کسی صورت اجازت نہیں ہے۔
انتہا پسندی کے خلاف کاروائی
سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ اتحاد بین المسلمین کیلئے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔








