بھارت میں موجود آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے کھانے کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں چوہا آ گیا
آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کا مذکورہ واقعہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے کھانے کے دوران ایک چوہا آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش اور غیر قانونی رہائشیوں کے لیے پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے
واقعہ کی تفصیلات
وشاکھاپٹنم کے فائیو اسٹار ہوٹل میں آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کھانا کھا رہی تھیں کہ اچانک چوہا ڈائننگ ہال میں گھس آیا۔ اس موقع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ چوہے سے بچنے کے لیے دوڑیں لگانے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا
ہوٹل کے ملازمین کی فوری کارروائی
ہوٹل کے ملازمین نے بھی چوہے کو پکڑنے کے لیے پھرتیاں دکھائیں۔ چوہا کبھی ادھر کبھی ادھر بھاگتا رہا، جس کی وجہ سے خاتون کرکٹرز نے خود کو بچانے کے لیے کرسیوں پر بھی کھڑا ہونا شروع کر دیا۔








