بھارت میں موجود آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے کھانے کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں چوہا آ گیا
آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کا مذکورہ واقعہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے کھانے کے دوران ایک چوہا آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہڑتال کے باعث 12 مارچ کو برسلز ایئرپورٹ سے تمام روانہ ہونے والی مسافر پروازیں منسوخ
واقعہ کی تفصیلات
وشاکھاپٹنم کے فائیو اسٹار ہوٹل میں آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کھانا کھا رہی تھیں کہ اچانک چوہا ڈائننگ ہال میں گھس آیا۔ اس موقع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ چوہے سے بچنے کے لیے دوڑیں لگانے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف کے اثرات یورپی کرنسی پر بھی نمودار، پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو 8 روپے مہنگا
ہوٹل کے ملازمین کی فوری کارروائی
ہوٹل کے ملازمین نے بھی چوہے کو پکڑنے کے لیے پھرتیاں دکھائیں۔ چوہا کبھی ادھر کبھی ادھر بھاگتا رہا، جس کی وجہ سے خاتون کرکٹرز نے خود کو بچانے کے لیے کرسیوں پر بھی کھڑا ہونا شروع کر دیا۔








