جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے
ایف آئی اے کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں 54 سے 60 روپے کلو اضافہ
گرفتار ملزمان
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں راحت علی، ابوبکر اور محمد ارسلان شامل ہیں۔ ملزمان فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے ورک ویزے پر ترکی جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مون سون کا 10 واں سپیل کل سے شروع، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
امیگریشن کلیرنس
امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ترکی کے ٹمپرڈ شدہ ویزے لگے ہوئے تھے۔ مسافروں کا تعلق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔
مزید کاروائی
مسافروں کو بعد ازاں مزید کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔








