وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات بالآخر ہونی ہے، زیادہ دیر روکی نہیں جا سکتی، سینئر صحافی سلمان غنی
سلمان غنی کی رائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات بالآخر ہونی ہے، زیادہ دیر روکی نہیں جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے موساد کے ایک اور جاسوس کو پھانسی دے دی
صوبائی حکمت عملی
دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تمام تر توجہ ملاقات پر دینے کی بجائے اپنے صوبے کے لئے بڑے اقدامات اور فیصلے لینے چاہئیں۔ اب تک کی صورتحال سے یہ واضح ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کی عدالت میں سرخرو ہونے کی بجائے، کوئی بڑا کام کر کے اڈیالہ جیل کے قیدی کے سامنے سرخرو ہونا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی رابطہ مہم
پی ٹی آئی کے عوامی رابطہ مہم سے متعلق سوال پر سلمان غنی نے کہا کہ نومبر کے آخری ہفتے میں اسلام آباد یا کراچی کی طرف احتجاج کے لئے تیاری جاری ہے، اس کے لئے 22 یا 26 نومبر کی تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے۔








