پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا بیان

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔ چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں، لیکن آج ثابت ہوا کہ میں عوام کو قبول ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایرانی کیفے کیوں بند ہو رہے ہیں؟

پالیسیوں پر زور

انہوں نے کہا کہ پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تمام فیصلے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں گے۔ ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بند کمروں کے فیصلے نہیں مانیں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، اپنے عوام سے پوچھتا ہوں کہ کیا میں قبول ہوں یا نہیں، آج چارسدہ میں ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: دیوالی روشنی، محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے: گورنر سندھ

مخالفین کا پروپیگنڈا

سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے خلاف پاکستان بھر میں پروپیگنڈا کیا گیا، مجھے دہشت گرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ کہا گیا کہ نااہل، ناتجربہ کار، بچہ ہوں، ڈیلیور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کہا گیا کہ چارسدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔

حوصلہ افزائی اور عزم

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مایوس نہ ہوں، ملک میں حقیقی آزادی آئین و قانون کی بالادستی لائیں گے، ملک اور قوم پر ظلم و جبر کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاؤں گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ حکومت، عوام، پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا ایک بھی فیصلہ نہیں مانیں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...