وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹانک میں 8 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
قوم کا عزم اور یکجہتی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔








