دور کہیں سے سیٹی کی آواز بڑھتی چلی آتی ہے، نئی نویلی دلہن کو دھڑکا لگا رہتا ہو گا، جانے والے کے کاندھے سے لگ کر آنسوؤں کو خوب بہنے دیتی ہو گی۔
مصنف
محمد سعید جاوید
یہ بھی پڑھیں: اس دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب راتوں رات ایٹمی طاقت بن گیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر بھارتی اداکار کا تبصرہ
قسط: 288
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنہ کے لیے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
تنخواہ دار ملازمین کی واپسی
دوسری طرف پردیس سے چھٹیاں گزارنے کے لیے گاؤں آئے ہوئے تنخواہ دار ملازمین کی بر وقت واپسی کے لیے بھی یہی گاڑی موزوں ہوتی تھی۔ نئی نویلی دلہن کو سویرے والی گاڑی کا بڑا دھڑکا لگا رہتا ہوگا اور وہ پہلی بار بچھڑنے کا کرب محسوس کرتے ہوئے بار بار اپنے محبوب کے ساتھ دل لگی کرتے ہوئے اسے یہ احساس دلاتی ہوگی کہ:
یہ بھی پڑھیں: سندھ بزرگوں کو سہولتیں دینے والا پہلا صوبہ بن گیا
دل کی کیفیت
تم تو سویرے والی گاڑی سے چلے جاؤگے اور یہی دل لگی اسے رات بھر سونے بھی نہیں دیتی ہوگی۔ علی الصبح وہ ضد کر کے اسٹیشن پر اسے چھوڑنے جاتی ہوگی، پہلی بار بچھڑنے کا دکھ اشک بن کر آنکھوں میں اتر آتا ہوگا اور وہ جانے والے کے کاندھے سے لگ کر ان آنسوؤں کو خوب بہنے دیتی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا
سیٹی کی آواز
تب ہی دور کہیں سے سیٹی کی آواز سکوت صبح کو توڑتی ہوئی قریب بڑھتی چلی آتی ہے۔ جانے والا بڑے پیار سے اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے کہتا ہوگا:
ہٹو کاندھے سے، آنسو پونچھ ڈالو
وہ دیکھو ریل گاڑی آ رہی ہے
میں تم کو چھوڑ کر ہرگز نہ جاتا
غریبی مجھ کو لے کر جا رہی ہے
یہ بھی پڑھیں: لاہور آلودہ ترین شہروں میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آ گیا
الوداع کا منظر
اور جب گاڑی اداس سی سیٹی اور چَھک چَھک کی آواز کے ساتھ اسٹیشن سے نکلتی تو وہ کچھ دور تک ہاتھ ہلاتے ہوئے گاڑی کے ساتھ ساتھ چلتی اور پھر اس کا ہلتا ہوا ہاتھ بے جان ہو کر نیچے گر جاتا۔ وہ سست قدموں سے سر جھکائے اپنے ساتھ آنے والوں کے ہمراہ واپس چلی جاتی تھی جہاں اسے اب تنہا ہی رہ کر انتظار کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے: مریم نواز
شعراء کی گواہی
جدائی اور ہجر کے رنج و غم کی کیفیت کو بیان کرنے کے لیے مختلف شعراء اور لکھاریوں نے ریل کی اسی الوداعی سیٹی کو اپنے جذبات بیان کرنے کا ایک ذریعہ جانا۔
منیر نیازی کی شاعری
منیر نیازی نے سویرے والی اسی گاڑی کی روانگی کا نقشہ کچھ یوں کھینچا تھا:
صبح کاذب کی ہوا میں درد تھا کتنا منیر
ریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا
پروین شاکر کی احساسات
پروین شاکر نے بھی اس دکھ کو بری طرح محسوس کیا تھا اور اسے اپنے اس شعر میں سمیٹنے کی کوشش کی تھی:
ریل کی سیٹی میں ہجر کی اک تمہید تھی
اس کو رخصت کر کے گھر لوٹے تو اندازہ ہوا
ایک اور شاعر کی رائے
ایک اور شاعر نے ریل کی اس اداس سی سیٹی کے اس کرب کو کسی اور ہی انداز سے محسوس کیا:
رخصت ہوئے تو ریل کی سیٹی میں دیر تک
ایسا لگا کہ جیسے وفا چیختی رہی
سیٹیاں کلام کرتی ہیں
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے۔ (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








