ایس پی عدیل اکبر کے پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف
مبینہ خودکشی کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کے پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔ ان کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں کیا گیا جس کے بعد ان کی میت ورثا کے حوالے کی گئی۔ بعد ازاں ان کی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
پوسٹ مارٹم کی تفصیلات
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پوسٹ مارٹم میں تصدیق ہوئی کہ عدیل اکبر کو ایک گولی لگی تھی۔ گولی سامنے کی جانب سے لگی اور سر کے عقب سے باہر نکلی۔ گولی سے ایس پی عدیل کا دماغ شدید متاثر ہوا۔ ان کی موت دماغ متاثرہونے سے ہوئی۔
عدیل اکبر کی حیثیت
واضح رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی تھی۔ انہوں نے ساتھی اہلکار سے پستول لے کر خود کو گولی ماری۔ ان کا تعلق گجرات سے تھا۔ وہ سی ایس ایس کے 46 ویں کامن کے ٹاپر تھے۔








