محب مرزا سے پسند کی شادی کی ناکامی اور دوسری شادی کا معاملہ، اداکارہ آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کیلیے اپنی سبق آموز کہانی بتادی
شادی کا تجربہ
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ آمنہ شیخ نے بتایا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی والدین کی رضامندی سے ہوئی ہے اور یہ فیصلہ ان کے لیے زندگی بدل دینے والا تجربہ ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 49 ہوگئی، مزید بارشوں کی پیشگوئی
پہلی شادی کا فیصلہ
اداکارہ آمنہ شیخ نے کھل کر اعتراف کیا کہ پہلی شادی اپنی مرضی سے کی تھی، البتہ میں اُس وقت والدین کی رائے شامل کر لیتی تو شاید زندگی کا سفر کچھ اور ہوتا۔ ان کے بقول محبت میں فیصلہ کرنا آسان لگتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ والدین کی بصیرت اور تجربہ زندگی کے بڑے فیصلوں میں سب سے بڑی رہنمائی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوجی محاصرے، 66 بچے غذائی قلت سے جاں بحق
طلاق کا تجربہ
محب مرزا سے طلاق کے بعد کا وقت یاد کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ شیخ نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد کا وقت ان کے لیے نہایت مشکل تھا۔ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور مجھے اپنی چھوٹی بیٹی کی پرورش بھی تن تنہا کرنا تھی۔ آمنہ شیخ نے مزید کہا کہ میں اُس کڑے وقت میں کچھ وقت کے لیے اداکاری چھوڑ کر تمام وقت اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سولر پینلز سے بجلی بنانے میں دنیا میں ریکارڈ بنا دیا، سولر سے کتنے فیصد بجلی حاصل کی جارہی ہے ؟ جانئے
اللہ کا شکر
آمنہ شیخ نے رب کائنات کا شکر بجالاتے ہوئے بتایا کہ اللہ اور خاندان کی سپورٹ سے میں آہستہ آہستہ زندگی کی طرف واپس لوٹ آئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پھر میں نے دوسری شادی والدین کے مشورے سے کی جس نے مجھے نہ صرف محبت بلکہ سکون، عزت اور زندگی میں توازن بھی دیا۔
نوجوان لڑکیوں کے لیے نصیحت
آمنہ شیخ نے نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے لیے دل میں جذبات پیدا ہوں تو فوراً فیصلہ نہ کریں۔ پہلے اس کی شخصیت کو سمجھیں، وقت دیں اور والدین کو اعتماد میں لیں۔ انھوں نے نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ محبت صرف دل سے نہیں بلکہ عقل اور تجربے سے بھی کی جاتی ہے۔








