کراچی؛ ڈیفنس سے ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم گرفتار

کراچی میں نئے جرم کی رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے ڈیفنس میں ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے سونا اور نقدی برآمد ہوئی ہے اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا دن، لاہور وائٹس اور ایبٹ آباد کے باولر ز نے میدان مار لیا

گرفتاری اور مقدمہ

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ساحل پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی برآمد کرلی۔ ایکسپریس کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ساحل پولیس نے گھر کی مالکن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ: جوڈیشل کمپلکس کے باہر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جرم کا اعتراف

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم گزشتہ 8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے مذکورہ گھر سے رقم اور قیمتی سامان چوری کرتا آ رہا ہے۔ ملزم طویل عرصے سے وقتاً فوقتاً گھر کی الماری سے نقد رقم، سونا، ڈالر اور دیگر قیمتی اشیا چوری کرتا رہا، اسی طرح اے ٹی ایم اور چیک بک کے ذریعے بھی بھاری رقوم منتقل کی ہیں، جس کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب اور سرفن میٹا کا پاکستان میں جدید ڈیجیٹل بینکنگ سلوشنز کو بروئے کار لانے کے لیے معاہدہ

برآمد شدہ سامان

ترجمان کے مطابق ملزم کے مزید انکشاف پر پولیس نے اس کی نشان دہی پر بھاری مالیت کا سونا اور نقد رقم برآمد کرلی، جس میں 5،5 تولہ سونے کے 2 بسکٹ، 2،2 تولہ سونے کے 2 بسکٹ، ایک،ایک تولہ سونے کے 7 بسکٹ اور دو لاکھ 27 ہزار روپے نقدی بھی شامل ہیں۔

تفتیش کا جاری عمل

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران مزید انکشاف کیا ہے کہ چوری کی گئی رقم سے بھاری مالیت کی جائیداد اور گاڑیاں خریدی ہیں اور بھاری رقوم اپنے اکاؤنٹ سے دیگر اکاؤنٹس میں بھی منتقل کی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ساحل پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار گھریلو ملازم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا، جو ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد سمیت دیگر تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...