سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے – طلال چوہدری
اسلام آباد میں اہم بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (بدھ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
سہیل آفریدی کے خدشات
طلال چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ
عمران خان کی رہائش کا معاملہ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت کی جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔
پی ٹی آئی کی بلیک میلنگ
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کر دیں کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے، ریاست کے لیے ان کی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔








