پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی: سلمان نصیر
پی ایس ایل 11 میں نئی ٹیموں کا اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کے صوبے میں گٹر کے ڈھکن لگنے کو بھی بڑی کامیابی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے،عظمیٰ بخاری
نئی فرنچائزز کی فروخت کا آغاز
پی ایس ایل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے، سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کی فروخت کا کام نومبر میں شروع ہو جائے گا۔ نئی فرنچائز ٹیموں کو حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے، بہت سی پارٹیز ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں سے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
فرنچائزز کی ویلیوایشن کے طریقے
سلمان نصیر نے بتایا کہ ویلیوایشن کے ٹی او آرز مارچ میں ہی تمام فرنچائز نے طے کرلیے تھے۔ چند دنوں میں ویلیوایشن مکمل ہوجائے گی، جو مارکیٹ ویلیو ملے گی وہ فرنچائزز کو آفر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی کمپنیوں کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ، جنوبی ایشیاء میں جنگ ایک خاموش ڈرون حملے سے شروع ہو سکتی ہے: رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
پی ایس ایل کے میچز کے وینیوز
پی ایس ایل کے سی ای او نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کے میچز 6 وینیوز پر کرانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
پشاور کا عمران خان اسٹیڈیم
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پشاور کا عمران خان اسٹیڈیم تقریباً تیار ہے، تاہم بین الاقوامی معیار کے میچز کے لیے کچھ آخری اپ گریڈز کی ضرورت ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ ایونٹ کے لیے تیار ہوجائے۔
نئے میزبان شہر
انہوں نے تصدیق کی کہ فیصل آباد کو بھی ایک نئے میزبان شہر کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔
PSL Podcast Episode 3 out now
In conversation with Salman Naseer, CEO of Pakistan Super League#HBLPSL | #DECADEOFHBLPSL pic.twitter.com/ezofj0TEpk
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) October 24, 2025








