عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیمار بیٹی کیلئے زیورات بیچ کر آنے والا شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل
مقامی مارکیٹ کی صورتحال
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے اور چاندی کی مسلسل گرتی قیمت کو بریک لگ گیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 433662 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورلوش عثمان کے فینز کے لیے بری خبر، براق اوزچیویت کا سیریز کو خدا حافظ، وجہ بھی سامنے آگئی
سونے اور چاندی کی نئی قیمتیں
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کے اضافے سے 371795 روپے ہوگئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے بڑھ کر 5124 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 4113 ڈالر پر چلا گیا۔








