پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

دفعہ 144 میں توسیع

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات، لیگی امیدواروں کی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد

نوٹیفیکیشن کی تفصیلات

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر موجود پابندی میں ہفتہ یکم نومبر تک دفعہ 144 کے تحت توسیع کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سرتوڑ کوشش کی گئی یوٹیلیٹی اسٹورز فعال رہیں، ملک بھر میں آج سے سروسز کو بند کردیا جائے گا، طارق فضل چودھری

اسلحے کی نمائش پر پابندی

اسی طرح پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیچنگ اسسٹنٹ نے نوعمر لڑکے کو اپنی ایسی شرمناک تصویر بھیج دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

امن و امان کی صورتحال

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 39ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ اس لیے حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اولاد کے خواہشمند شوہر نے بیوی کو دوسری دوا کھلا دی، خاتون چل بسی

مخصوص استثنائی صورتیں

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ اسی طرح سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھیم پارک سوسائٹی میں سیلاب متاثرہ خاندان ملا جن کے 3 میں سے 2 بچے تھیلیسیمیا کے مریض ہیں: عمر دراز گوندل

سیکیورٹی کے خدشات

سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔

عوامی آگاہی

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ یکم نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور عوامی آگاہی کے لیے نوٹیفیکیشن کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...