بھارت میں موجود آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ہوٹل میں ڈنر کے دوران چوہے کی انٹری، ویڈیو وائرل
دلچسپ واقعہ: آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کا چوہے کے ساتھ تجربہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وشاکاپٹنم میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران ایک چوہا گھس آیا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر کس ملک میں کتنی تعطیلات ہوں گی؟
کھلاڑیوں کا خوف
چوہے کو دیکھتے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے چلانا شروع کردیا اور کھانا چھوڑ کر اِدھر اُدھر بھاگنے پر مجبور ہوگئیں۔ کچھ کھلاڑی چوہے سے بچنے کے لیے کرسیوں پر چڑھ گئیں۔ ہوٹل کے عملے نے چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا اِدھر سے اُدھر بھاگتا رہا اور کسی کے ہاتھ نہ آیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کی مقبولیت
اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا تھا اور جانے والے تھے کہ اچانک چوہا نکل آیا۔ ایک کھلاڑی نے بتایا کہ سب کہنے لگے کہ چوہا چلا گیا اور وہ اچانک واپس نکل آیا جس پر سب چیخنے لگیں۔




