قومی ایئر لائن کا برطانیہ آپریشن بحال، پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
پروازوں کی بحالی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کی قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لئے پروازیں بحال ہو گئیں۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
تاریخی سنگِ میل
یہ پیش رفت پاکستان کی فضائی صنعت اور برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ پہلی پرواز کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پروقار تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ، سیکرٹری دفاع جنرل (ر) محمد علی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع ڈار اور دفاع و ہوابازی کے دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 اپریل تک کہاں کہاں آندھی اور بارش کے امکانات ہیں؟ جانیے
وزیر دفاع کا خطاب
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی بحالی، عوامی سہولتوں میں بہتری اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تسلسل ہے۔ اسلام آباد تا مانچسٹر براہِ راست پرواز کا آغاز پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے جو وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑی سہولت فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافہ، تفصیلات سامنے آگئیں
کامیابی کا نقطۂ آغاز
خواجہ آصف نے اس موقع پر ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار، ایوی ایشن ڈویژن، اور پی آئی اے کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت یہ اہم کامیابی ممکن ہوئی۔ یہ پیش رفت حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ ہے۔ اسلام آباد تا مانچسٹر براہِ راست پرواز کا آغاز پاکستان کی فضائی صنعت کے لیے تاریخی پیش رفت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری کون تھے؟ کس کے بھائی تھے؟
پی آئی اے کی بحالی
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پابندی سے حکومت کو مالی نقصان ہوا، ہم نے پی آئی اے کے معیار کو دوبارہ بحال کیا۔ تاہم، پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحالی میں برطانوی ہائی کمشنر کا کلیدی کردار رہا جس کے نتیجے میں پی آئی اے کے روٹس دوبارہ بحال ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم لندن سے نیویارک روانہ
مسافروں کی بکنگ
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ بوئنگ 777 جہاز ساڑھے تین سو مسافروں کو لے کر برطانیہ روانہ ہوا۔ فلائٹ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی مسافروں کی جانب سے قومی ایئر لائن پر بھرپور اعتماد کا اظہار دیکھا گیا اور اگلے تین ماہ کی ایڈوانس بکنگ کرلی گئی ہے۔ ساڑھے 12 ہزار مسافروں نے ایڈوانس بکنگ کروائی ہے جس کے پیش نظر مستقبل میں فلائٹ آپریشن کو مزید وسعت دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے دو پروازیں ہفتہ وار چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی سے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
افتتاحی تقاریب
انہوں نے آگاہ کیا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے بعد، دوران پرواز اور مانچسٹرا یئرپورٹ پر بھی کیک کاٹنے کی تقاریب ہوں گی۔ افتتاحی تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے مسافروں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے قرعہ اندازی میں موبائل اور لکی ڈرا میں 1300 سی سی گاڑی شامل ہیں۔ افتتاحی پرواز کی مناسبت سے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی پر تکلف میزبانی کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی منیو بھی رکھا گیا۔








