لاہور میں بیوی کو قتل کرنے والا شوہر سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار
پولیس کا کاروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں کے نان بائیوں اور تندور مالکان کا روٹی سرکاری قیمت پر فروخت کرنے سے انکار
مقتولہ کی شناخت
35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
مقدمہ اور گرفتاری
پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا تھا۔ قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر شکیل کو ہارون آباد کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج
ملزم کی گھر سے بوری میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔








