لاہور میں آسٹریلوی شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس اہلکار کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں اوورسیز پاکستانی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ کانسٹیبل کو معطل کرکے مزید کارروائی بھی شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق آسٹریلوی شہریت کے حامل شہری پر تشدد کا واقعہ 24 اکتوبر کی رات بھاٹی کے گیٹ علاقے میں پیش آیا۔ چیکنگ کے بہانے شہری کو روکنے والے اہلکار ظہیر نے تکرار کے بعد متاثرہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حکومتی کارروائی
وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال نے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے انکوائری کی اور قصور وار ثابت ہونے پر اہلکار ظہیر کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار کے خلاف اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔








