امریکہ نے منشیات فروشی کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر پر پابندیاں عائد کردیں

امریکہ کی جانب سے پابندیاں

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر پابندیاں عائد کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے امریکہ میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی گرفتاری

مالی لین دین پر پابندیاں

علاوہ ازیں، امریکی شہریوں کو کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے بھی روک دیا گیا۔ دوسری جانب، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے صدر پر پابندی کا یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف امریکی عزم کا حصہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر گستاؤ پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروشوں کو حوصلہ دیا، یہاں تک کہ شمالی امریکا تک بھی ترسیل کی اجازت دی۔

صدر پیٹرو کا ردعمل

صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا۔ ادھر کولمبیا کی حکومت نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی نوعیت کا اور کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...