فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
ملاقات کی تفصیل
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی افواہوں پر حماد اظہر کی طرف سے وضاحت آگئی
ملاقات کے مقامات اور موضوعات
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ہوئی ہے، جس میں پاک، مصر دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن میں ایک روز باقی
دوستی کے عزم کا اعادہ
ملاقات میں پاک، مصر طویل المدتی دوستی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ سے خوش، اہم بیان جاری کر دیا
عالمی اور امتِ مسلمہ کے معاملات
اس موقع پر مصری صدر السیسی نے عالمی اور امتِ مسلمہ کے اہم معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔ فریقین نے باہمی سٹریٹجک مفادات پر مبنی قریبی رابطوں اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
دو طرفہ تعاون کے شعبے
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتفاق کیا کہ سماجی و معاشی تعاون، ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ اشتراکِ عمل کو بڑھایا جائے گا۔








