ٹریفک حادثات، وزیراعلیٰ مریم نواز کا 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں پر افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ اور کمالیہ میں ٹریفک حادثات میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
حادثات کی تفصیلات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمالیہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے اور گوجرانوالہ میں ٹرک اور وین کے تصادم میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندانوں سے ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔








