معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
ویرات کوہلی کا نیا سنگ میل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کوہلی نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران سابق سری لنکن بیٹر کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، 16 جوان شہید، 8 خوارج جہنم واصل
کوہلی کی شاندار کارکردگی
کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔ کوہلی اب تک 57.71 کی اوسط سے 305 میچوں میں 14,255 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ان کی 75 نصف اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔ سنگاکارا اب تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جنہوں نے 404 میچوں میں 14,234 رنز بنائے ہیں، جن میں 93 نصف سنچریاں اور 25 سنچریاں شامل ہیں۔
عالمی ریکارڈ کی صورتحال
خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 463 میچوں میں 44.83 کی اوسط سے 18,426 رنز بنائے ہیں، جن میں 96 نصف سنچریاں اور 49 سنچریاں شامل ہیں۔







