جس چادر پر انڈا پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، علیمہ خان
علیمہ خان کا انڈا پھینکنے کے واقعے پر رد عمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جس چادر پر انڈا پھینکا گیا تھا، وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فچ نے پاکستان کا معاشی منظرنامہ منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دیدیا
چادر کی فروخت اور عطیہ
علیمہ خان نے مزید کہا کہ چادر سے ملنے والی رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس چادر کی رقم پی ٹی آئی کے چاہنے والے اوورسیز بھائی نے شوکت خانم اسپتال کو بھجوا دی ہے اور یہ چادر اب انہیں بھیج دی جائے گی۔
گزشتہ ماہ کا واقعہ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔
علیمہ خان نے خود بتا دیا کہ جس چادر پر انڈہ پھینکا گیا تھا، وہ کسی نے 50 لاکھ روپے میں خرید کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دئے ہیں ♥️ pic.twitter.com/0nRpER34uP
— Faisal Khan (@KaliwalYam) October 24, 2025








