مریم نواز نے پنجاب کی ایئر لائن ایئر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی ائیرلائن، ائیر پنجاب، کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف اراضی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا
اجلاس میں پیشرفت کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائیر پنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو ائیر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی
فلائٹ روٹ پر اتفاق
اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد ائیر پنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے گھٹنے ٹیک دیے، ٹرمپ کے خلاف حد سے آگے نکلنے کا اعتراف
جدید طیاروں کی لیز
مریم نواز نے ائیر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا جائزہ
اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔








