جدہ میں نمائش، پاکستان سے آئے ہوئے نامور بلڈرز کی شرکت
جدہ میں پراپرٹی نمائش
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانُ انٹر نیشنلُ پراپرٹیُ کے زیر اہتمام جدہ میں نمائش کا اہتمام ہوا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے نامور بلڈرز نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کا کپتان کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
افتتاحی تقریب
پراپرٹی نمائش کے انچارج عمران خٹک جو سعودی عرب اور خلیج میں پاکستانی پراپرٹی ڈیلرز کی کئی کامیاب نمائشوں کا اہتمام کر چکے ہیں، جدہ میں منعقدہ نمائش کا افتتاح اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سردار طاہر محمود کا بیان
اس موقع پر سردار طاہر محمود نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے جنت ہے، وہاں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ جہاں بھی سرمایہ کاری کریں، منافع یقینی بنائیں۔
کمیونٹی کی دلچسپی
اس موقع پر عمران خٹک نے نمائش کی تعریف اور کمیونٹی کی بھرپور دلچسپی کا شکریہ ادا کیا۔ نمائش میں پاکستان کے معروف کاروباری افراد کے علاوہ سعودی سرمایہ کاروں نے شرکت کر کے پاکستان کے پراجیکٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے بلڈرز/پراجیکٹس نے بھی شرکت کی۔








