نائیک سیف علی شہید نشان حیدر کو سروس چیفس کا خراج عقیدت
یومِ شہادت نائیک سیف علی جنجوعہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ کے یومِ شہادت پر سروس چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کو سی ٹی ڈی کی خوارج کے خلاف کومیانوالی میں کامیاب کارروائی پر شاباش
شہید کی بہادری کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء میں جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یادگار خدمات
پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، پیر کلیوا رج کے دفاع میں سیف علی جنجوعہ شہید کی جرات، استقامت اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، پاک فوج کے جوان سیف علی جنجوعہ شہید کے جذبہ ایمان و وفا سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔








