5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
قومی ائیرلائن کی پرواز کا دوبارہ آغاز
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن) 5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، خواجہ آصف
پرواز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے اڑان بھرنے والی پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا، گورنر سندھ
مسافروں کا استقبال
پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی منصوبوں کی تشہیر پر اپوزیشن کا اعتراض غیر منطقی ، فیک پوسٹس پر سیاست بند کی جائے: عظمیٰ بخاری
حکومتی اقدامات
گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی تقریب میں شریک تھیں۔
پابندیاں اور چیلنجز
یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ایوان میں پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان پر یورپی یونین اور برطانیہ نے قومی ائیرلائن پر پابندی لگا دی تھی۔








