علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو پھر خیرباد کہہ دیا، اس بار وجہ کیا بنی؟

علیزے شاہ کی تصاویر کا انسٹاگرام سے ڈیلیٹ ہونا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ہو نہ ہو، ادائیگی کرنا ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرادیا

فنی کیریئر کا آغاز

علیزے شاہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے بہت کم وقت اور کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں غیر معمولی شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ

ذہنی صحت کا مسئلہ

بے پناہ شہرت و کامیابی کے باوجود اداکارہ ذہنی تناؤ کا شکار رہی ہیں جس کا ذکر انہوں نے وقتاً فوقتاً اپنی مختلف سوشل میڈیا پوسٹ میں کھل کر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ

ویڈیو پیغام اور سوشل میڈیا سے رخصتی

اب حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختصر ویڈیو اپنی سٹوری میں شیئر کی اور اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جس پر میں بہت خوش ہوں، اس سے قبل میں شرمندہ تھی کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اب تک اپنی زندگی کے ساتھ کیا کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، دعوت نامے جاری

سوشل میڈیا کی واپسی کا سوال

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں سوشل میڈیا پر کب واپس آؤں گی، لیکن وہ تصاویر واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی وہ علیزے واپس آئیں گی۔

انہوں نے ویڈیو پیغام کے اختتام پر مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

صارفین کی فکر اور پچھلے واقعات

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اداکارہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوا تو صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے علیزے کی ذہنی صحت کے حوالے سے فکر مند دکھائی دیئے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کی ہوں۔ اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر اور رواں سال اپریل میں بھی علیزے شاہ اپنے انسٹاگرام کی تمام تصاویر و پوسٹس ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...